جواب:
تمام مکاتب فکر امام غزالی رحمہ اللہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آج تک کسی نے انکے خلاف نہیں کہا ہے۔ وہ بہت بڑے مفسر، محدث اور صوفی عالم تھے اور انہوں نے اسلام کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اپنے اسلاف پر الزام لگانا غلط رویہ ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے اور بزرگوں کی تعظیم کی توفیق عطا فرمائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔