کیا تمام اہل حدیث او دیوبندی کافر اور گستاخ ہیں؟


سوال نمبر:1003
کیا تمام اہل حدیث او دیوبندی کافر اور گستاخ ہیں؟ اگر ایسا نہیں ہے تو ہم کیسے فرق کریں گے کہ کون گستاخ ہے اور کون جاہل۔

  • سائل: عمر اجملمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 23 مئی 2011ء

زمرہ: عقائد

جواب:
العیاذ باللہ جو بھی شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کرتا ہے اس کا تعلق چاہےکسی بھی فرقے سے ہو وہ کافر ہوجاتا ہے، یہ کسی فرقے کے ساتھ خاص نہیں جو بھی کوئی عمل کرے گا خود ذمہ دار ہوگا دوسرا شخص اسکی وجہ سے کافر نہیں ہوگا۔ من حیث الجماعت کسی پر کفر کا فتوی لگانا جائز نہیں، ہر ایک بندے کے ایمان کی کیفیت الگ الگ ہوتی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔