اگر دو بندے جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں تو تیسرا بندہ کہاں کھڑا ہوگا؟


سوال نمبر:1012
اگر دو بندے جماعت کے ساتھ نماز پڑھ رہے ہوں اور تیسرا بندہ آخر میں‌ ملتا ہے جب وہ قعدہ میں ہوں تو کیا تیسرے بندے کو ان کے ساتھ ملنا چاہیے یا نہیں اگر ملنا چاہیے تو وہ امام کی کس طرف بیٹھے گا؟

  • سائل: محمد اکرممقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 31 مئی 2011ء

زمرہ: نمازِ باجماعت کے احکام و مسائل  |  نماز  |  عبادات

جواب:
مذکورہ صورت میں مقتدی (تیسرا بندہ) امام کے بائیں جانب بیٹھے گا اور اس کو جماعت کے ساتھ ضرور ملنا چاہیے جماعت کے ثواب سے محروم نہیں ہونا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔