کیا چھ کلمے قرآن و حدیث سے ثابت ہیں؟


سوال نمبر:1024
کیا ایمان مجمل، ایمان مفصل اور چھ کلمے قرآن اور احادیث سے ثابت ہیں۔ اگر ان کے مضامین ایک ہی جگہ یا الگ الگ قرآن و احادیث میں بیان ہوئے ہیں تو برائے مہربانی ان کے حوالہ جات عنایت فرمائیں۔ شکریہ

  • سائل: جمال احمدمقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 جون 2011ء

زمرہ: ایمانیات

جواب:
ان کے الفاظ قرآن و حدیث میں الگ الگ ہیں۔ ائمہ کرام نے ان بکھرے ہوئے موتیوں کو جمع کر کے لڑیوں میں پرو دیا ہے۔ یہ الفاظ کسی ایک جگہ اکھٹے نہیں ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔