حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر کتنی تھی اور آپ نے شادی کیوں‌ نہیں‌ کی؟


سوال نمبر:1026
1۔ کیا عیسیٰ علیہ السلام کی عمر 33 سال تھی؟

2۔ آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟

  • سائل: سید شہیرمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 جون 2011ء

زمرہ: سیرت

جواب:
1۔ امام ابن کثیر نے لکھا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر 33 یا 34 سال تھی۔

(ابن کثير، البداية والنهاية، ج : 2، ص : 88)

2۔ آپ کی زندگی مصروف ترین اور انقلابی تھی۔ جب آپ شادی کی عمر کو پہنچے تو حکمران وقت نے آپ کے خلاف قدم اٹھایا تو اللہ تعالیٰ نے اپنی منشا سے آپ کو آسمانوں کی طرف اٹھا لیا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔