اگر بیوی کو یقین ہے کہ شوہر نے طلاق دے دی ہے تو وہ گہنگار نہیں‌ ہوگی؟


سوال نمبر:1038

آپ نے سوال نمبر 1033 کے جواب میں ارشاد فرمایا ہے کہ فقہاء کرام کا قاعدہ ہے کہ جب میاں بیوی میں اختلاف ہو جائے تو بیوی ثبوت پیش کرے گی اگر وہ ایسا نہ کر سکتے تو خاوند کی بات مانی جائے گی۔
اب سوال یہ ہے کہ بیوی کو یقین ہے کہ شوہر نے طلاق دی ہے اب اگر وہ اس کے ساتھ رہے تو گنہگار نہ ہو گی؟

  • سائل: اظہار القدوس نوشاہیمقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 نومبر -0001ء

زمرہ: طلاق

جواب:

اس صورت میں بیوی پر گناہ نہیں ہے۔ اس لیے کہ شریعت کا حکم ظاہر پر لگتا ہے، اگر شوہر جھوٹا ہے تو سخت گنہگار ہوگا۔
اگر بیوی کو پختہ یقین ہے کہ شوہر نے واقعی طلاق دی تھی تو اسے چاہیے کہ وہ خلع یا فسخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔