جواب:
سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں لوگ دو فرقوں میں تقسیم ہو گئے تھے۔ جو لوگ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی حمایت میں تھے، ان کو شیعان علی کہتے ہیں اور جو لوگ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حق میں تھے، ان کو شیعان امیر معاویہ کہتے ہیں۔
وہابی وہ لوگ ہیں جو محی الدین عبدالوہاب نجدی کے پیروکار ہیں۔ یہ لوگ خود بخود اہل سنت و الجماعت سے الگ ہوگئے اور غلط عقائد پر ڈٹے رہے۔ ان کو کسی نے نکالا نہیں اور خود کسی لالچ میں آگئے۔
سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے تابع لوگ اہل سنت و الجماعت ہیں اور یہ نام حدیث مبارکہ سے بھی ثابت ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔