اولاد کے حصول کے لیے کوئی دعا یا وظیفہ بتا دیں؟


سوال نمبر:1095
میرا ایک مسئلہ ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے سب کچھ عطا کیا ہے ایک بیٹی ہے اور اولاد نہیں ہو رہی اگر آپ کوئی وظیفہ یا دعا بتا دیں تو آپ کا بہت شکر گزار ہونگا۔

  • سائل: نوازش افتخارمقام: پشاور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 06 جولائی 2011ء

زمرہ: عبادات

جواب:
آپ ان آیات کریمہ کو 100 مرتبہ دن میں پڑھا کریں۔

رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَo

(الْأَنْبِيَآء، 21 : 89)

رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَo

(الصَّافَّات ، 37 : 100)

اللہ تعالیٰ آپ کو نیک صالح اور نرینہ اولاد عطا فرمائے۔ امین

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔