کیا تلاوت قرآن کے لیے بھی ممنوع اوقات ہیں؟


سوال نمبر:1159
کیا تلاوت قرآن کے لیے بھی کوئی ممنوع اوقات ہیں؟

  • سائل: نوید غوثمقام: لاہور , پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 14 اگست 2011ء

زمرہ: تلاوت‌ قرآن‌ مجید

جواب:

قرآن مجید کی تلاوت کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں ہے جس وقت چاہیے کر سکتے ہیں۔ البتہ آداب کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، با وضو ہو، قبلہ رخ ہو، سر پر ٹوپی ہو وغیرہ وغیرہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔