جواب:
جی ہاں! ایسے طلبہ کو زکوٰۃ دینا، یا زکوٰۃ کی رقم سے ان کی فیس ادا کرنا شرعی طور پر جائز ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ بلکہ ایسے مستحق طلبہ کی مدد کرنا ضروری ہے، یہ کار خیر ہے، ملک و ملت کا سرمایہ ہیں۔ لہذا ہر وہ طالب علم جو علم نافع حاصل کر رہا ہو زکوٰۃ کے پیسوں سے اس کی مالی معاونت کرنا جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔