جواب:
کپڑوں کو جب کوئی بھی نجاست لگ جاتی ہے تو اسے پاک کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ پاک پانی سے تین مرتبہ اچھی طرح دھوئے یعنی پہلے پانی ڈال کر خوب مَلے، پھر تین مرتبہ پانی ڈال کر ہر بار نچوڑے تو کپڑا پاک ہو جائے گا، اگر کوئی ایسی چیز ہے جو قابل نچوڑ نہیں ہے، مثلاً چٹائی وغیرہ تو تین مرتبہ پانی اوپر بہائے اور خوب کوشش کریں کہ نجاست دور ہو جائے اگر کوشش کے باوجود بھی نجاست کا رنگ یا کوئی داغ وغیرہ رہ جائے تو کوئی بات نہیں چیز پاک ہو جائے گی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔