جواب:
اگر ایسا دعویٰ سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی اور شخص کرتا ہے تو صرف گپ شپ ہی ہے۔ سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی طرح کوئی عالم اور عامل نہیں ہے۔ اگر کوئی عام شخص ایسا دعویٰ کرتا ہے تو ایسے کلمات کے پیچھے دنیا داری، مادیت اور نفس پرستی شامل ہے۔ لوگ دنیا داری اور دنیا کمانے کے لیے ایسی کرامتیں بیان کرتے ہیں، یا خود مقبولیت حاصل کرنے کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔