کیا PLS اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کرنا جائز ہے؟


سوال نمبر:1197
کیا PLS اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

  • سائل: ضیاء الرحمن سہیلمقام: جاپان
  • تاریخ اشاعت: 08 ستمبر 2011ء

زمرہ: نفع و نقصان شراکتی کھاتہ  |  سود  |  خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)

جواب:

پاکستان میں PLS غیر سودی بینکاری کا ایک شعبہ تمام بینکوں میں کھلا ہے۔ آپ اس میں بھی اپنا سرمایہ Invest کر سکتے ہیں۔ نیز بڑی بڑی تاجرانہ و صنعتی یونٹوں میں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں جو نفع و نقصان کی شراکت سے چلتے ہیں بشرطیکہ قابل اعتبار ہوں اور سرمایہ کو تحفظ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔