جواب:
کسی مسلمان عورت کا غیر مسلم سے نکاح کرنا حرام ہے اور یہ نکاح منعقد نہیں ہوتا۔ اس عورت نے حرام کام کیا ہے۔ اللہ تعالی سے اخلاص کے ساتھ توبہ کرے اور اس غیر مسلم شخص سے فوراً الگ ہو جائے۔ اللہ پاک بخشنے والا مہربان ہے، توبہ کا دروازہ قیامت تک کھلا ہے، لیکن آئندہ کے لیے ایسا فعل ہرگز نہ کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔