جواب:
پاکستان میں فقہ حنفی کے پیروکار کثرت میں ہیں، اس لیے وہ فقہ حنفی کے مطابق نماز ادا کرتے ہیں۔ جب کہ عمان میں فقہ شافعی کے ماننے والے ہیں۔ فقہ حنفی کے مطابق نماز ظہر کا وقت زوال آفتاب سے لے کر ہر چیز کا سایہ دو گنا ہونے تک رہتا ہے، اسی لیے نماز ظہر کا وقت زیادہ ہوتا ہے۔ جب کہ فقہ شافعی کے مطابق نماز ظہر کا وقت زوال آفتاب سے لے کر ہر چیز کا سایہ ایک گنا ہونے تک رہتا ہے۔ دونوں صورتیں جائز ہیں۔ آپ لوگ چوں کہ وہاں رہتے ہیں اور یہ آپ کی مجبوری ہے۔ لہذا آپ کے لیے جائز ہے کہ ان کے پیچھے نماز ادا کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔