ایام حیض میں غیر ضروری بال صاف کرنا، ناخن تراشنا اور مہندی لگانا کیسا ہے؟


سوال نمبر:1224
السلام علیکم ایام حیض میں غیر ضروری بال صاف کرنا، ناخن تراشنا اور مہندی لگانا کیسا ہے؟

  • سائل: بنت حوامقام: نواب شاہ، سندھ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 31 اکتوبر 2011ء

زمرہ: حیض

جواب:

حالتِ حیض یا حالتِ جنابت یعنی ناپاکی کی حالت میں غیر ضروری بال، ناخن تراشنا وغیرہ مکروہ ہے، یعنی اس سے بچنا چاہیے۔

حلق الشعر حالة الجنابة و کذا قص الاظافير.

(فتاویٰ عالمگيريه، 5 : 358)

حالتِ جنابت میں بال کٹوانا اور ناخن تراشنا مکروہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔