قصر نماز کے لیے کتنے دنوں کی چھوٹ ہے؟


سوال نمبر:1284
السلام علیکم میں‌ یونیورسٹی میں‌ پڑھتا ہوں اور ہاسٹل میں‌ رہتا ہوں، کیا یہاں نماز پوری پڑھی جائے گی یا قصر کی جائے گی؟ ساتھ یہ بھی ہے کہ سٹوڈنٹس یہاں پانچ سالہ تعلیمی پروگرام کے تحت پڑھ رہے ہیں اور بعض دفعہ دو ہفتوں کے لیے آتے ہیں اور بعض دفعہ پہلے چلے جاتے ہیں۔

  • سائل: محمد یاسینمقام: سیالکوٹ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 11 جنوری 2012ء

زمرہ: عبادات  |  نماز  |  مسافر کی نماز

جواب:

اگر طلبہ جو ہاسٹلز وغیرہ میں رہتے ہیں، اور ہاسٹل اور ان کے وطن اصلی یعنی گھر کے درمیان مذکورہ بالا سفر (48 میل) ہے اور وہ ہاسٹل میں 14 دن یا اس سے تھوڑے دنوں تک رہتے ہیں اور 15 دن کی نیت نہیں کرتے۔ تو قصر نماز ادا کریں گے۔ ورنہ پوری نماز ادا کرنا پڑے گی۔ اگر یہ نیت کر لی کہ وہ دو ہفتےیا مہینہ یا دو ہفتے سے اوپر ہاسٹل میں رہیں گے تو پھر پوری نماز ادا کریں گے۔

مزید مطالعہ کے لیے نیچے دیئے گئے عنوانات پر کلک کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔