کیا نوافل اور سنت غیر موکدہ برابر ہیں؟


سوال نمبر:1379
کیا نوافل اور سنت غیر موکدہ برابر ہیں؟ یہ دونوں عوامل آقا (ص) نے کیے بھی اور چھوڑے بھی ہیں؟

  • سائل: یاور اقبالمقام: آسٹریلیا
  • تاریخ اشاعت: 08 مارچ 2012ء

زمرہ: نفلی نمازیں

جواب:

سنت غیر مؤکدہ

سنت غیر مؤکدہ سے مراد یہ ہے کہ جن کو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ادا بھی کیا ہو اور ترک بھی فرمایا ہو۔ وہ اعمال و افعال جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی ادا فرمائے اور کبھی ترک کیے ہوں تو انہیں سنت غیر مؤکدہ کہتے ہیں۔

نوافل

فرائض اور واجبات کے علاوہ عبادت کو نوافل کہا جاتا ہے۔ اس کا منعی ہے فرائض و واجبات سے زائد نماز۔ ایسے اعمال و افعال کا تعلق اس سے نہیں کہ انہیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ادا فرمایا یا نہیں،

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔