جواب:
اب ہمارے اوپر فرض ہے کہ ہم توحید کے تقاضوں کو پورا کریں۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں، محبت الٰہی پر عمل پیرا ہوں اور اللہ تعالیٰ پر ہر صورت توکل کریں۔ اسی طرح حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی رسالت پر ایمان لائیں، آپ کے خاتم الانبیاء ہونے پر ایمان لائیں، حضور علیہ الصلاۃ والسلام سے محبت کریں، اطاعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوں، حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے جن باتوں کا حکم دیا ہے ان پر عمل پیرا ہوں اور جن باتوں سے منع کیا ہے ان سے رک جائیں۔ یعنی ہماری زندگی ایسی ہو جیسے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے یعنی لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ۔ کے مطابق ہونی چاہیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔