کیا بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے قرآن اور اللہ کی قسم کھائی جاسکتی ہے؟


سوال نمبر:1418
کیا اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لیے قرآن اور اللہ کی قسم کھائی جاسکتی ہے؟ قسم کھانے کے بعد اگرلوگ اعتبار نہ کریں تو؟ اعتبار نہ کرنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے؟؟

  • سائل: زبیر عارفمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 07 فروری 2012ء

زمرہ: قسم اور کفارہ قسم

جواب:

قسم کھانے کا جو طریقہ ہے وہ یوں ہے کہ حدیث میں ہے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

البينة علی المدعی واليمين علی من انکر.

دعویٰ کرنے والے پر گواہ ہے اور انکار کرنے والے پر قسم ہے۔

اپنی بات سچ ثابت کرنے کے لیے اللہ اور قرآن کی قسم کھانا جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔