شادی کے وقت لڑکی کی پسند پوچھنے سے کیا مراد ہے؟


سوال نمبر:1446
شادی کے وقت لڑکی کی پسند پوچھنے سے کیا مراد ہے؟ کیا لڑکی والدین کی اجازت کے بغیر عدالت میں شادی کر سکتی ہے؟ اس کی شرعی حیثیت بتا دیں۔

  • سائل: قراۃ لعینمقام: گوجرانوالہ
  • تاریخ اشاعت: 27 فروری 2012ء

زمرہ: نکاح  |  معاملات

جواب:

  1. شادی کے وقت لڑکی کی پسند پوچھنے کا مطلب یہ ہے کہ جہاں اس کے والدین اس کی شادی کرنا چاہتے ہیں کیا وہ لڑکا اس کو پسند ہے یا نہیں؟ کیا لڑکی اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے یا نہیں؟ والدین لڑکی کی رضا اور خوشنودی جانیں، اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ کیا لڑکی بھی ہمارے فیصلے سے خوش ہے کہ نہیں، راضی ہے یا نہیں؟
  2. والدین کی اجازت کے بغیر شادی کرنا شرعا جائز ہے، اس طرح شادی ہو جاتی ہے، اگر کوئی شرعی رکاوٹ نہ ہو تو جائز ہے۔
  3. اولاد کو اپنے والدین کی رضامندی سے ہی شادی کرنی چاہیے اور والدین کو بھی چاہیے کہ اپنی اولاد کی پسند و ناپسند کا خیال رکھیں، اپنی اولاد کی رضامندی سے شادی کرنی چاہیے، فضول ضد اور ہٹ دھرمی نہیں کرنی چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔