کیا غسل کے پانی سے کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں؟


سوال نمبر:1451
اسلام علیکم غسل کے کیا فرائض ہیں۔ گزارش ہے کہ صحبت کے بعد ٹپ میں پانی بھر کر نہاتا ہوں۔ کیا میرے بدن کی چھینٹوں سے ٹپ کا پانی نجس ہو جاتا ہے؟ ویسے بھی نہاتے ہوئے پانی کے ساتھ ہاتھ تو لگ ہی جاتا ہے تو کیا پانی پلید ہو جاتا ہے؟

  • سائل: آفتاب افضلمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 27 فروری 2012ء

زمرہ: غسل  |  طہارت

جواب:

غسل کرتے وقت پوری احتیاط کیا کریں کہ پانی دوبارہ ٹپ میں نہ گرے، آپ کی کوشش کے باوجود اگر چند قطرے پانی میں گر جائیں تو یہ معاف ہیں، اس سے پانی ناپاک یا پلید نہیں ہوتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔