جواب:
نفس کو شریعت کا پابند ہو کر روکا جا سکتا ہے، روحانیت، تقویٰ و طہارت کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔ انسان کے اندر جتنا تقوی ہوگا۔ گناہوں سے دور رہے گا۔ فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریگا۔ اوامر و نواہی پور عمل کرے گا۔ اگر انسان کو نفس اسے شہوت پر اکساتا ہے تو اس کا بہترین طریقہ نکاح ہے، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے نکاح کیا اس نے اپنا ایمان مکمل کر لیا۔ لہذا انسان کو جلد از جلد نکاح کر لینا چاہیے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالی شان ہے اے نوجوانو! اگر تم میں سے جو نکاح کی طاقت رکھتا ہو اسے چاہیے کہ فوراً نکاح کر لے۔ اور اگر کسی کو نکاح کی طاقت نہیں تو وہ روزے رکھے، کیونکہ روزہ انسان کی شہوت کو کم کرتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔