جواب:
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارک 12 ربیع الاول کو ہوئی۔ یہی صحیح قول ہے۔ 12 ربیع الاول یوم میلاد ہے۔ ابن اسحاق نے اس کی تصریح کی ہے۔ ابن ابی شیبہ نے اپنی مصنف میں عفان بن سعید بن سینا حضرت جابر اور بن عباس رضی اللہ عنہما کا یہ قول نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عام الفیل (جس سال ابرہہ کے ہاتھیوں نے کعبہ پر چڑھائی کر کے اپنی تباہی کا سامان کیا تھا)، بروز پیر 12 ربیع الاول کو پیدا ہوئے۔ اسی تاریخ اور دن کو بعثت ہوئی، اسی کو معراج آسمانی ہوئی، اسی تاریخ کو ہجرت اور اسی تاریخ کو وفات ہوئی اور جمہور کے نزدیک یہی مشہور ہے۔
البداية والنهاية لابن کثير جلد 2 ص 260 طبع بيروت، سيرت ابن هشام جلد1 صفحه 158 طبع مصر
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔