جواب:
درج ذیل کتب کو صحاح ستہ کہتے ہیں۔
دوسراسوال جو آپ نے کیا ہے وہ اس طرح سے ہو سکتا ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں وسیلہ کا شرعی حکم واضح کیا جائے۔ صحاح ستہ میں وسیلہ سے متعلق احادیث موجود ہیں، آپ کو کس نے بتایا کہ نہیں ہیں یا آپ نے ساری صحاح ستہ کی کتب پڑھی ہیں؟ ضروری نہیں ہے کہ ہر چیز کا ذکر اور ثبوت صحاح ستہ میں ہی موجود ہو۔ ان کے علاوہ بھی سینکڑوں احادیث کی کتب موجود ہیں جن میں لاکھوں، ہزاروں مسائل اور احکام موجود ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔