خواب میں حضرت آمنہ علیہاالسلام کی چادر پہننا کیسا ہے؟


سوال نمبر:1565
میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک بڑے سفید کمرے میں بیٹھی ہوں. اور ایک مرد یا ایک عورت میرے پاس آ ئے ہیں ان کے ہاتھ میں ایک سیاہ سادہ کپڑا ہے انہوں نے مجھ سے اس چادر کے پہننے کے لئے کہا اور مجھ سے کہا کہ یہ بی بی آمنہ کی چادر ہے تم اسے پہن لو. میں‌ اپنے خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں

  • سائل: آمنہمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کی آپ پر نگاہ ہے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ آپ کو ان سے محبت ہے۔ آپ کا خواب بہت اچھا ہے۔ نماز کی پابندی کریں اور کثرت کے ساتھ درود و سلام پڑھا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔