چائنہ نمک حلال ہے یا حرام؟


سوال نمبر:1575
السلام علیکم مجھے چائینہ نمک کے حلال یا حرام ہونے کا فتویٰ دلیل کے ساتھ چاہیے، شکریہ

  • سائل: آنسہمقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

زمرہ: خور و نوش

جواب:

زمین سے جو بھی چیز پیدا ہوتی ہے، وہ حلال ہوتی ہے۔ نمک بھی زمین سے ہی نکلتا ہے، یہ بھی پھل، فروٹ، سبزیوں کی طرح حلال ہے، لہذا چائنہ نمک حلال ہے۔

البتہ اگر بعد میں اس کے ساتھ کوئی حرام یا نجس چیز ملا دی جائے تو پھر حرام ہوگا، وگرنہ یہ حلال ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بے شمار مرتبہ قرآن مجید میں ارشاد فرمایا :

هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الأَرْضِ جَمِيعاً

(الْبَقَرَة ، 2 : 29)

وہی ہے جس نے سب کچھ جو زمین میں ہے تمہارے لئے پیدا کیا،

لہذا زمین سے پیدا ہونے والی پاک اور حلال چیزیں جہاں مرضی پیدا ہوں جس مرضی ملک میں پیدا ہوں، وہ حلال اور پاک ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔