کیا سابقہ تمام انبیاء کرام کی ساری امت جنت میں جائےگی؟


سوال نمبر:1588
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ سابقہ تمام انبیاء کرام کی ساری امت جنت میں جائےگی یا دوزخ میں؟

  • سائل: محمد دلاور علی خانمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 02 اپریل 2012ء

زمرہ: جنت

جواب:

سابقہ انبیاء کرام کی امتیں بھی امت محمدیہ کی طرح جنت میں جائیں گی۔ مگر اس کے لیے شرط ایمان کا ہونا ہے، سابقہ امتوں میں سے جو لوگ بھی اپنے اپنے انبیاء کرام پر ایمان لائے ہوں گے اور نیک اعمال کیے ہوں گے، وہ جنت میں داخل ہوں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔