جواب:
آپ نے پوری تفصیل نہیں بھیجی۔ کیا چوہا مرنے کے بعد اس کا جسم پھول اور پھٹ گیا تھا یا نہیں، کتنے دن وہ ٹینک میں رہا وغیرہ وغیرہ تفصیل آپ نے نہیں لکھی۔ لہذا آپ پانی والے ٹینک سے چوہے کو نکال کر سارا پانی نکال کر اس کو اچھی طرح صاف کر لیں اور پانی صاف کرنے سے پہلے جو آپ نے کپڑے اور برتن دھوئے تھے ان کو دوبارہ ایک مرتبہ پاک پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔