جواب:
کھڑے ہو کر کہنا سنت ہے اور بیٹھ کر اقامت کہنا خلاف سنت ہے۔ مکبر یعنی اقامت پڑھنے والا خود تو کھڑے ہو کر اقامت پڑھے گا، باقی امام ومقتدی بیٹھ کر سنیں اور حی علی الصلاۃ پر کھڑے ہوں، یہی سنت ہے، اس کے خلاف کرنا خلاف سنت ہے۔ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے :
’’قوموا اذا رأيتمونی‘‘
مجھے دیکھ کر کھڑے ہوا کرو۔
صحيح بخاری جلد 1 : 89
عمدة القاری جلد 5
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔