جواب:
خطبہ سنتے وقت ہاتھ باندھنے اور کھولنے کے بارے میں قرآن وحدیث میں کوئی ذکر موجود نہیں ہے۔ خطبہ سننے کے بارے میں احادیث میں جو بات آئی ہے وہ یہی ہے کہ خاموشی کے ساتھ بیٹھ کر سننا چاہیے۔ ادب کا تقاضا ہے کہ دو زانوں یا چار زانوں ہو کر بیٹھنا چاہیے۔ ہاتھ باندھنا یا کھولنا اس کا شرعی کوئی حکم نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔