جواب:
جس کام کے لئے جو وظیفہ کیا جائے اس کے وہی اثرات ہوتے ہیں۔ سورتیں اور دعائیں پڑھ کر بیمار، بوڑھے اور بچوں پر دم کیا جا سکتا ہے اور اس کے اثرات ہوتے ہیں۔ مثلا اگر کسی کو نظر لگے جائے تو جو وظیفہ اس کام کے لئے پڑھا جائے گا، اس کا وہی اثر ہو گا اور ان شاء اللہ شفا ملے گی۔
وظائف میں قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کرنی چاہیے، جن میں سورۃ الفاتحہ، آیت الکرسی، سورۃ الکافرون،سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس آیت مبارکہ کی بھی تلاوت کی جا سکتی ہے:
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ
(الْإِسْرَاء - - بَنِيْ إِسْرَآءِيْل ، 17 : 82)
اور ہم قرآن میں وہ چیز نازل فرما رہے ہیں جو ایمان والوں کے لئے شفاء اور رحمت ہے
قرآنی آیات کے ساتھ احادیث سے جن میں دعائیں ہیں ان کو بھی پڑھنا چاہیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔