دوران کھانا پانی پینے کی سنتیں کیا ہیں؟


سوال نمبر:1705
کھانے سے پہلے پانی پینا سنت ہے یا درمیان میں یا آخر پر؟ کیا آخر میں پانی نہیں‌ پینا چاہیے؟ اس کا کیا حکم ہے، تفصیل سے وضاحت فرما دیں۔ شکریہ

  • سائل: اجمل محمودمقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 29 اپریل 2012ء

زمرہ: خور و نوش

جواب:

کھانے کے دوران جب چاہیں، پانی پیا جا سکتا ہے۔ کھانے سے پہلے، درمیان میں اور آخر میں، تینوں اوقات میں پانی پی سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ الغرض جب بھی پانی کی طلب ہو اور  دل چاہے پانی پی لینا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔