سوال نمبر:1732
السلام علیکم
آج کل فیس بک پر تصویریں نظر آ رہی ہیں جس میں اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام روٹی، جانور اور درختوں پر لکھا نظر آتا ہے ایسے پیغامات کا کیا کیا جائے؟
دوسرے نمبر پر اگر کسی چیز پر اسم اللہ یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہو تو اس کا کیا کیا جائے؟ مثلا اگر روٹی پر ظاہر ہو تو اسے کھا لیا جائے یا نہیں؟ اگر جانور پر نظر آئے تو اس کی حفاظت کیسے کریں؟ کیونکہ وہ زمین پر بھی بیٹھے گا وغیرہ۔
جزاک اللہ
- سائل: محسن ندیممقام: الریاض/المملکۃ العربیۃ السعودیہ
- تاریخ اشاعت: 11 مئی 2012ء
جواب:
ایسے واقعات کی پہلے اچھی طرح تحقیق کر لینی چاہیے کہ یہ سچ ہیں یا جھوٹ۔ اگر
واقعی ایسا ہو تو حتی المقدور ان کی حفاظت کی جائے گی، اور ان کی صفائی کا اہتمام کیا
جائے گا۔ روٹی وغیرہ کو کھانا جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
✍️ مفتی تعارف
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔