جواب:
جی ہاں! استنجا کرنے سے زیادہ پاکیزگی حاصل ہوتی ہے اور شریعت نے طہارت کے معاملے میں مبالغہ کا حکم دیا ہے کہ خوب اچھی طرح طہارت حاصل کرنی چاہیے، اور زیادہ صفائی اور پاکیزگی استنجاء کے ذریعے ہی حاصل ہوتی ہے۔ لہذا استنجاء کرنا ضروری ہے۔
اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا :
وَاللّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ.
(التَّوْبَة ، 9 : 108)
اور اﷲ طہارت شعار لوگوں سے محبت فرماتا ہے۔
اسی طرح استنجاء کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو پاخانہ کرنے کے بعد پانی سے دھوئے بغیر کبھی نکلتے ہوئے نہیں دیکھا۔
(ابن ماجه، ص : 29)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔