کیا ختم دیتے وقت کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپنا ضروری ہے؟


سوال نمبر:1775
السلام علیکم کیا ختم دیتے وقت کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپنا ضروری ہے؟ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈھانپنے سے ختم نہیں ہوتا۔ براہ مہربانی تفصیل سے وضاحت کریں۔

  • سائل: نازیہمقام: لندن
  • تاریخ اشاعت: 19 مئی 2012ء

زمرہ: ایصال ثواب

جواب:

ختم دیتے وقت کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپنا ضروری نہیں ہے، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھاپنے یا نہ ڈھاپنے دونوں صورتوں میں ختم ہو جاتا ہے۔ یہ من گھڑت اور جہالت پر مبنی باتیں ہیں جو لوگوں میں رواج پا گئی ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔