جواب:
شادی میں نکاح اور ولیمہ کے علاوہ کوئی بھی رسم اسلامی نہیں ہے۔ آج کے معاشرے میں جتنی بھی رسوم ادا کی جاتی ہیں یہ اسلامی نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا ادا کرنا ضروری ہے بلکہ ان رسوم و رواج کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ ان غلط اور اضافی رسوم و رواج کی وجہ سے شادی بیاہ کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ لاکھوں لوگ اپنی اولادکی شادی صرف ان رسوم و رواج کی وجہ سے نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس اس قسم کی رسوم و رواج کو پورا کرنے کے لیے اتنے وسائل نہیں ہوتے۔
لہذا نکاح اور حسب توفیق ولیمہ کے علاوہ کسی بھی رسم کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔