جواب:
اسلام میں بیوی پر اپنے خاوند کے بارے میں درج ذیل حقوق ہیں اور یہ بیوی پر فرض ہوتا ہے کہ وہ ان کو پورا کرے جیسے مرد پر اپنی بیوی کے حقوق پورے کرنا فرض ہوتے ہیں۔
حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا وہ عورت جس کی موت اس حال میں ہو کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔ اسی طرح حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے فرمایا اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے۔ پھر فرمایا وہ عورت جس نے پانچ وقت نماز ادا کی، رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی، اپنے شوہر کی اطاعت کی قیامت کے دن اس سے کہا جائے گا کہ جس دروازے سے تو چاہے جنت میں داخل ہو جا۔
(الترمذی)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔