جواب:
اگر دو یا تین مرد معذور ہیں، یا ان کے قریب مسجد نہیں ہے یا مسجد میں ترک جماعت کے عذروں میں سے اگر کوئی عذر پایا جائے مثلا آندھی طوفان، بارش کا ہونا، دشمن کا خوف، مرض وغیرہ تو ایسی صورت میں گھر کے اندر جماعت جائز ہے، لیکن اگر مسجد قریب ہو اور کوئی عذر بھی نہ پایا جائے تو گھر کے اندر نماز نہیں پڑھنی چاہیے، اگر یہ رخصت بلا عذر دی جائے تو پھر مسجد میں کوئی بھی حاضر نہیں ہو گا۔ لہذا بلا عذر گھر کے اندر باجماعت نماز ادا کرنا صحیح نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔