جواب:
خواب میں بیعت نہیں ہوتی۔ لہذا آپ پہلے جس سلسلہ میں بیعت ہیں اسی میں ہیں یعنی آپ سلسلہ نقشبندیہ میں ہی ہیں۔ باقی خواب اچھا ہے۔ کسی نیک بزرگ کا خواب میں آنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ آپ کی صحیح معنوں میں رہنمائی کر رہے ہیں۔ آپ کو اسلامی تعلیمات واحکام کی پیروی کرنی چاہیے۔ نماز روزہ اور دوسرے احکام کی پابندی کریں۔ تلاوت قرآن پاک روزانہ کریں اور کثرت سے حضور علیہ الصلاۃ والسلام پر درود وسلام پڑھیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔