جواب:
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا معجزہ ماننا جائز نہیں ہے، کیونکہ معجزات صرف انبیاء کرام کے ہوتے ہیں۔ کسی بھی ولی یا صالح بزرگ کا معجزہ نہیں ہوتا ان سے صرف کرامات کا ظہور ہوتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ لاعلمی اور جہالت کی بناء پر عورتوں کے اندر ایسامشہور ہو گیا ہے کہ اولیاء و صالحین کے معجزات بھی ہوتے ہیں۔ اس قسم کے معجزات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ سب توہمات، تصورات اور تخیلات ہیں۔ جو لاعلمی کی وجہ سے معاشرے میں مشہور اور معروف ہو گئے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔