کیا جھک کر والدین کے پاؤں چھونا جائز ہے؟


سوال نمبر:2009
السلام علیکم کیا اپنی ماں کے پاؤں جھک کر ہاتھ لگانا جائز ہے؟ اور میں گناہ چھوڑنے کی بار بار کوشش کرتا ہوں لیکن نہیں چھوڑے جاتے۔ اس بارے میں‌ بھی کوئی حل تجویز فرما دیں۔ شکریہ

  • سائل: ثاقبمقام: گجرات، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 01 اگست 2012ء

زمرہ: اولاد کے حقوق

جواب:

جھک کر والدین کے پاؤں چھونا جائز ہے اور یہ ادب میں شامل ہے شریعت میں ایسے ادب کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ آپ زیادہ وقت کام کاج میں مصروف رہیں۔ آپ کے پاس اتنا وقت ہی نہ ہو کہ آپ کی توجہ کسی گناہ کی طرف جائے۔ مسجد میں باجماعت پنجگانہ نماز ادا کرنے کی پابندی کریں، تلاوت قرآن مجید کا معمول بنائیں اور ترجمہ وتفسیر کے ساتھ اس کو پڑھیں۔ حضور علیہ الصلاۃ والسلام پر کثرت سے درود وسلام بھیجیں، اور کثرت سے توبہ واستغفار کیا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔