جواب:
قبرستان کی باؤنڈری کے حوالے سے آپ نے پوچھا آپ کے سوال کے مطابق چند ایک چیزیں ہیں جو غور طلب ہیں۔
1۔ سب سے پہلے یہ دیکھنا ہو گا کہ اس غیر مسلم کا قبضہ اس زمین پر کیوں ہے۔ اگر تو یہ زمین اس کی ملکیت ہے تو پھر زبردستی اس کی رضا کے بغیر گیٹ لگانا ناجائز ہے۔ زمین مسلم کی ہو یا غیر مسلم کی اس پر ناجائز قبضہ کرنا یا ناجائز استعمال کرنا اسلام کے اندر حرام ہے۔ لہذا آپ اس سے یہ زمین خریدیں یا اس کے متبادل کوئی اور زمین دیں۔
2۔ اگر تو غیر مسلم نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو پھر اس جگہ گیٹ لگانا جائز ہے اور آپ اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں کے ذریعے اس کے ناجائز قبضہ کو ختم کروا کر اس زمین کو زیر استعمال لا سکتے ہیں۔ تاکہ کسی قسم کا کوئی فتنہ و فساد نہ ہو۔ کیونکہ اسلام ہمیں ہر اس چیز سے روکتا ہے جس سے فتنہ و فساد ہو یا اس کا سبب بنے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔