کیا ایک پیر کا مرید اپنے شیخ کی زندگی میں دوسرے شیخ کی بیعت کر سکتا ہے؟


سوال نمبر:2086
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایک پیر صاحب کا مرید اپنے پیر صاحب کی زندگی میں دوسرے پیر صاحب کی بیعت کر سکتا ہے؟

  • سائل: محمود امجدمقام: ملتان، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 05 ستمبر 2012ء

زمرہ: بیعت  |  معاملات

جواب:

جی ہاں! ایک مرید اپنے شیخ کی زندگی میں دوسرے شیخ سے بیعت کر سکتا ہے بشرطیکہ جس کی بیعت کی جائے وہ باعمل شخص ہو۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔