قرض کے ساتھ بطور شرط اضافہ لینا دینا کیسا ہے؟


سوال نمبر:2091
ایک آدمی کی کمیٹی جون میں‌ نکلنا تھی ایک دوسرے آدمی کی مئی میں، پہلے نے دوسرے سے کہا تم اپنی کمیٹی مجھے دے دو میں‌ سخت ضرورت مند ہوں تو میں آپ کو بیس ہزار ہدیہ دوں گا۔ کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟ برائے مہربانی جلدی جواب دیں۔شکریہ

  • سائل: کامران احمدمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 05 ستمبر 2012ء

زمرہ: سود

جواب:

قرض کے ساتھ بطور شرط اضافہ لینا دینا سود ہے جو حرام ہے۔ لہذا اس طرح کمیٹی لینا اور دینا دونوں حرام ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔