جواب:
ویسے تو استاد اور باپ دونوں ہی ہمارے لیے قابل صد احترام ہیں دونوں کی جتنی زیادہ عزت وتکریم کی جائے کم ہے۔ بہتر تو یہی ہے کہ دونوں کے درمیان مقابلہ یا ناپ تول نہ کیا جائے بہر حال اسلام میں باپ کا زیادہ حق ہے۔ باپ کے بارے میں نصوص آئی ہیں۔ کیونکہ باپ پہلے تو جسمانی بالیدگی کا سبب بنتا ہے اور اس کے بعد باپ اور استاد دونوں ہی مل جل کر آپ کی روحانی بالیدگی کا سامان کرتے ہیں، تعلیم وتربیت میں دونوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ باپ اگر مالی تعاون نہ کرے تو استاد اکیلا آپ کی شخصیت کو سنورانے میں مددگار ثابت نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا باپ کا حق استاد سے زیادہ ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔