کیا مدینہ طیبہ یا سبز گنبد کی تصویر سامنے رکھ کر دعا مانگ سکتے ہیں؟


سوال نمبر:2176
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا مدینہ شریف یا سبز گنبد کی تصویر سامنے رکھ کر دعا مانگ سکتے ہیں؟ کیا سبز گنبد یا کعبہ شریف کی تصویر سامنے رکھ کر سبز گنبد یا کعبہ شریف کو ذہن میں لانا جائز ہے؟

  • سائل: انجینر مدثر احمدمقام: سامبورہ پامپور کشمیر
  • تاریخ اشاعت: 28 ستمبر 2012ء

زمرہ: فضائل حرمین الشریفین

جواب:

بالکل مدینہ شریف، گنبد خضری یا کعبہ شریف کی تصویر سامنے رکھ کر ان کے وسیلہ سے اللہ تعالی کی بارگاہ سے دعا مانگنا جائز ہے اور ان کی تصاویر کو سامنے رکھ کر ان کو ذہن میں لانا بھی جائز ہے، کیونکہ یہ اللہ تعالی اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت ومحبت کا رشتہ مضبوط کرنے کا طریقہ ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔