امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟


سوال نمبر:2193
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟ کیا اسکی سند مل سکتی ہے؟

  • سائل: عاصم محمودمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 نومبر 2012ء

زمرہ: اسلامی تاریخ  |  نماز جنازہ

جواب:

متعدد کتب میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ چھ مرتبہ پڑھے جانے کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ بہرحال ہمیں جو ملا ہے درج ذیل ہے۔

ایک صالح شخص نے فرمایا :

يوم مات ابو حنيفة صلی عليه ست مرار، من کثرة الزحام، آخرهم صلی عليه ابنه حماد، وغسله الحسن بن عمارة، ورجل آخر.

حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے دن بہت زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے آپ کی نماز جنازہ چھ بار پڑھی گئی۔ آخری مرتبہ آپ کے بیٹے حماد نے پڑھائی۔ حسن بن عمارہ اور ایک دوسرے آدمی نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کو غسل دیا۔

  1. خطيب بغدادی، تاريخ بغداد، 13 : 453، دار الکتب العلمية، بيروت

  2. مزی، تهذيب الکمال، 29 : 444، مؤسسة الرسالة، بيروت

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔