یا رسول اللہ (ص) میں آپ سے یہ دعا مانگتا ہوں، کیا یہ کہہ سکتے ہیں؟


سوال نمبر:2197
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ کہہ سکتے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ سے یہ دعا مانگتا ہوں؟

  • سائل: عبد اللہمقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 11 اکتوبر 2012ء

زمرہ: توحید

جواب:

دعا اس طرح مانگا کریں کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اللہ تعالی سے یہ دعا مانگتا ہوں آپ بھی میری شفاعت فرمائیں۔ آپ بھی میری مدد فرمائیں۔ اے اللہ میں تیرے محبوب کا امتی ہوں۔ یوں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وسیلہ پیش کر کے اللہ تعالی کی بارگاہ عرض گزار ہوا کریں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔