جواب:
جب کوئی جانور مر جائے بہتر تو یہ ہے کہ اس کا چمڑا اتار لیا جائے پھر اس کو کسی ایسی جگہ گرا دیں کہ دوسرے جانور اسے کھا لیں۔ ایسا کرنا تو آج کے دور میں کم ہی ممکن ہے، اور اگر یہ ڈر ہو کہ اس سے کوئی بیماری پھیل سکتی ہے یا وہیں گلنے سڑنے کا خطرہ ہو تو اس کو مناسب جگہ دفن بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن باقاعدہ اہتمام کرنا اور سوگ منانا جاہلانہ باتیں ہیں۔ تعلیمات اسلام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔